
Pakistan Writers Guild

پاکستان رائٹرز گلڈ ٹرسٹ کی سالانہ میٹنگ 2025 ، چیئرپرسن محترمہ فرح جاوید کی زیر صدارت ، گلڈ ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سیکریٹری پنجاب محترم بیدار سرمدی، سیکریٹری خیبر پختونخواہ محترم پروفیسر اسیر مینگل، سیکریٹری سندھ محترم احمد عمر شریف، سیکریٹری بلوچستان عبدالحلیم مینگل، خازن خیبر پختونخواہ محترم شیر ولی اورکزئی، رکن مجلس عاملہ پنجاب محترم اخلاق حیدر آبادی، آفس سیکریٹری محترم ظفر اقبال اور مجلس عاملہ پنجاب کی رکن عظمیٰ کمال شریک ہیں۔
پاکستان رائٹرز گلڈ، سندھ کے نو منتخب عہدیداران و مجلس عاملہ
پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کا ایک ہنگامی اجلاس جمعرات 26 جون 2025 کو شام 6 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے گلرنگ ہال میں منعقد ہوا۔ پاکستان رائٹرز گلڈ، سندھ کے سیکریٹری جناب احمد عمر شریف، جو 2008 سے مسلسل مختلف عہدوں پر منتخب ہو رہے ہیں، نے اس اجلاس کی صدارت کے لیے گلڈ کے سینئر رکن جناب ناصر شمسی کو نامزد کیا۔
اجلاس میں 40 سے زائد ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں نے شرکت کی جن میں پاکستان رائٹرز گلڈ کے سابق ممبران (جنہوں نے حاضری کے رجسٹر پر دستخط کیے) بھی شامل تھے۔
ایجنڈے میں 5 نکات تھے، غور و خوض کے بعد جن میں سے ایک نکتے ایگزیکٹیو کونسل اور خزانچی کی خالی نشستوں کے لیے ناموں کے انتخاب اور منظوری کی قرارداد، پیش کرنے پر حاضرین نے متفقہ طور پر درج ذیل ناموں کی منظوری دی۔ اس قرارداد کے مطابق یکم جولائی 2025 سے پاکستان رائٹرز گلڈ، سندھ کے اہم عہدوں پر درج ذیل اراکین اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
Pakistan Writers Guild, Sindh

جناب احمد عمر شریف ۔ سیکریٹری
Mr. Ahmed Umer Shareef – Secretary

جناب شاھد محمود شاھد ۔ خازن
Mr. Shahid Mehmood Shahid – Treasurer
Board of Directors اراکین مجلس عاملہ

جناب ناصر شمسی
Mr. Nasir Shamsi

جناب زیب اذکار حسین
Mr. Zaib Azkar Hussain

جناب ظفر معین بلے جعفری
Mr. Syed Zafar Moeen Balley

جناب کاشف حسین غائر
Mr. Kashif Hussain Ghair

جناب کھتری عصمت علی پٹیل
Mr. Khatri Ismat Ali Patel

جناب ندیم ظفر صدیقی
Mr. Nadeem Zafar Siddiqui

ڈاکٹر کرن سنگھ
Dr. Karan Singh

محترمہ غزالہ خالد
Ms. Ghazala Khalid

محترمہ شاہدہ خورشید کنول
Ms. Shahida Khursheed Kanwal

جناب مسرور پیرزادو
Mr. Masroor Pirzado

گلڈ ہائوس لاہور میں پاکستان رائٹرز گلڈ ٹرسٹ کی سالانہ میٹنگ 2025 کے موقع پر چیئرپرسن محترمہ فرح جاوید کے ہمراہ سیکریٹری پنجاب محترم بیدار سرمدی، سیکریٹری خیبر پختونخواہ محترم پروفیسر اسیر مینگل، سیکریٹری سندھ محترم احمد عمر شریف، سیکریٹری بلوچستان عبدالحلیم مینگل، خازن خیبر پختونخواہ محترم شیر ولی اورکزئی، رکن مجلس عاملہ پنجاب محترم اخلاق حیدر آبادی، آفس سیکریٹری محترم ظفر اقبال اور مجلس عاملہ پنجاب کی رکن عظمیٰ کمال کا گروپ فوٹو