Logo of Pakistan Writers Guild Sindh پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کا لوگو

PAKISTAN WRITERS GUILD, SINDH

پاکستان رائٹرز گلڈ، سندھ چیپٹر کے سیکریٹری اور کہنہ مشق شاعر، گیتا گیت کے خالق احمد عمر شریف اورمشیر علمی و ادبی و خازن انجمن ترقئ اردو پاکستان، ہمدم دیرینہ سید عابد رضوی کی اردو باغ میں ملاقات، انجمن اورگلڈ کے امور پر تبادلہ خیال۔ دونوں اکابرین کا آئندہ رابطوں کو مستحکم بنانے پرغورکیا۔ انجمن کی مطبوعات خصوصا” ماہنامہ قومی زبان کے باقاعدگی سے اجراء اور خصوصی شمارے امیر خسرو نمبر کی اشاعت پر مسرت کا اظہار کیا.

قلم کا ایک عہد رخصت ہوا، پاکستان رائٹرز گلڈ کے سابق سیکریٹری نسیم درانی انتقال کر گئے
سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کی نصف صدی پر محیط رفاقتیں، خدمات اور روشن ورثہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پاکستان رائٹرز گلڈ کے سابق جنرل سیکریٹری نسیم درانی 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، آپ14 اگست 1938 کو آگرہ میں پیدا ہوئے اور تقسیمِ ہند سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوئے، جہاں رام باغ (موجودہ آرام باغ) ان کی پہچان، رہگزر اور ادبی زندگی کا مرکز بنا۔نسیم درانی طویل عرصے تک پاکستان رائٹرز گلڈ سے وابستہ رہے۔ وہ صوبہ سندھ کی صوبائی مجلسِ عاملہ اور بعد ازاں مرکزی مجلسِ عاملہ کے بھی فعال رکن رہے۔ 1995 سے 2008 تک انہوں نے مرکزی سیکریٹری جنرل کے طور پر ادارے کے نظم و نسق، اس کی ادبی سطح بلند کرنے اور نوجوان لکھنے والوں کو پلیٹ فارم سے جوڑنے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔گلڈ کے موجودہ سیکریٹری سندھ جناب احمد عمر شریف سے ان کی رفاقت 1955 سے قائم تھی، اور دونوں نے بچپن، لڑکپن اور بڑھاپا ایک دوسرے کے ساتھ گزارا۔ ان کے انتقال پر احمد عمر شریف، خازن شاہد محمود شاہد، اور مجلسِ عاملہ کے اراکین ناصر شمسی، زیب اذکار حسین، ظفر معین بلے، کاشف حسین غائر، کھتری عصمت علی پٹیل، ندیم ظفر صدیقی، ڈاکٹر کرن سنگھ، غزالہ خالد، شاہدہ خورشید کنول اور مسرور پیرزادہ نے سوگواران سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نسیم درانی کی پاکستان رائٹرز گلڈ اور سیپ کے لیے ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان کی سرپرستی اور ادارت میں چھپنے والےماہنامہ سیپ” نے اردو ادب میں جو مقام حاصل کیا، وہ نہ صرف اس کے مواد کی وجہ سے تھا بلکہ نسیم درانی کے جمالیاتی ذوق، فکشن کی نزاکتوں پر گہری نظر اور قلمکاروں پر اعتماد کا بھی نتیجہ تھا۔ان کی نمازِ جنازہ منگل 2 دسمبر 2025 کو بعد نمازِ ظہر جامع مسجد سمن آباد (بلاک 18) میں ادا کی گئی، جس میں گلڈ کے سیکریٹری و خازن اور اہلِ ادب، احباب و ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


A dinner hosted by the Secretary of Pakistan Writers’ Guild Sindh in honor of the Punjab Secretary, Mr. Bedar Sarmadi

پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے پنجاب کے سیکریٹری جناب بیدار سرمدی کے اعزاز میں عشائیہ

نومبر 27, 2025 : پاکستان رائٹرز گلڈ کے سیکریٹری جناب احمد عمر شریف کی جانب سےشاہراہ فیصل پر واقع کراچی فوڈ سینٹر میں، لاہور سے تشریف لائے گلڈ پنجاب کے سیکریٹری جناب بیدار سرمدی کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ گلڈ سندھ کے عہدیداروں کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عشائیے میں ادب و ثقافت کے فروغ اور آئندہ ادبی و تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔اس تقریب میں پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کے سیکریٹری جناب احمد عمر شریف کے ساتھ خازن جناب شاھد محمود شاھد، معزز ممبر جناب شاہنواز حسینی اور جناب محمد نواز خان بھی موجود تھے، جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کر کے گلڈ کی آئندہ حکمتِ عملی اور پروگراموں پر گفت‌وگو میں حصہ لیا۔

ملاقات و عشائیے کا ایجنڈا مندرجہ ذیل نکات پر مشتمل تھا:

– سندھ اور پنجاب کے ادیبوں، شاعروں و اہلِ قلم کے مابین ادبی اور فکری رابطے کو مضبوط کرنا۔

– گلڈ کی ممبرشپ کے فروغ اور نئے ادیبوں و لکھاریوں کو رکنیت میں شامل کرنے کے طریقہ کار پر غور کرنا۔

– آئندہ ادبی پروگرامز، مشاعرے، ادبی نشستیں اور ثقافتی اجتماعات کا انعقاد، اور ان کے شیڈول و ترتیب پر تبادلہ خیال۔

– گلڈ کی تنظیمی اور انتظامی ذمہ داریوں کو بہتر بنانا، عہدوں کی ذمہ داریوں اور شفافیت پر غور کرنا۔

– ادبی حقوق، قلمکاروں کی فلاح و بہبود، اور ادبی تعمیر و ترقی کے نئے اقدامات اپنانا۔

-پاکستان کی رائٹرزگلڈ سندھ کی جانب سے آفیشل ویب سائیٹ کا خیر مقدم اور اس کی بہتری کے لیے مزید تجاویز فراہم کرنا۔

اس موقع پر ادیبوں اور گلڈ کے عہدیداروں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے ادبی منظرنامے کو فعال، متحد اور منظم بنانے کے لیے صوبائی رابطوں کو مضبوط کرنا لازم ہے تاکہ اردو اور علاقائی زبانوں کے ادیبوں کو ایک مربوط پلیٹ فارم ملے، اور ان کے تخلیقی حقوق و تشہیر کو بہتر انداز میں فروغ دیا جائے۔

پاکستان رائٹرز گلڈ 29 جنوری 1959 کو کراچی میں قائم ہوا۔ اس کا قیام نہ صرف اردو بلکہ دیگر علاقائی زبانوں کے ادیبوں کو ایک متحد ادارتی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے عمل میں آیا۔گلڈ کا بنیادی مقصد ادیبوں، شاعروں، نثر نگاروں اور اہلِ قلم کو منظم انداز میں اکٹھا کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ، اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گلڈ نے ماضی میں اہم ادبی انعامات جیسے Adamjee Literary Award، Dawood Prize -1963 اور National Bank Prize 1968 و دیگر کا اجرا کیا، تاکہ پاکستان کے ادیبوں کی خدمات اور ان کی شاندار تخلیقات کو نہ صرف تسلیم کیا جا سکے بلکہ انہیں پذیرائی اور حوصلہ افزائی بھی ملے۔پاکستان رائٹرز گلڈ کی کوشش رہی ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں اور علاقائی ادب کو ایک مستحکم اور ہم آہنگ ادارتی نظام کے تحت زندہ رکھا جائے، ادیبوں و شاعروں کو ان کے حقوق دئیے جائیں، اور ادب و ثقافت کو ترقی و فروغ کا مستقل میدان فراہم کیا جائے۔یہ عشائیہ و میٹنگ اس عزم کی تجدید کا عکاس ہے کہ گلڈ نہ صرف ماضی کا ادبی سنگِ میل ہے بلکہ مستقبل کی ادبی زندگی اور تنظیمی فعالیت کا بھی فعال میدان بننا چاہتی ہے، تاکہ پاکستان میں موجود ہر زبان کے اہلِ قلم کو برابری، تحفظ اور تخلیقی آزادی میسر ہو۔


Pakistan Writers Guild Trust, Central Meeting 2025 at Guild House Lahore

پاکستان رائٹرز گلڈ ٹرسٹ کی سالانہ میٹنگ 2025 ، چیئرپرسن محترمہ فرح جاوید کی زیر صدارت ، گلڈ ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سیکریٹری پنجاب محترم بیدار سرمدی، سیکریٹری خیبر پختونخواہ محترم پروفیسر اسیر مینگل، سیکریٹری سندھ محترم احمد عمر شریف، سیکریٹری بلوچستان عبدالحلیم مینگل، خازن خیبر پختونخواہ محترم شیر ولی اورکزئی، رکن مجلس عاملہ پنجاب محترم اخلاق حیدر آبادی، آفس سیکریٹری محترم ظفر اقبال اور مجلس عاملہ پنجاب کی رکن عظمیٰ کمال شریک ہیں۔

The 2025 Annual Meeting of the Pakistan Writers Guild Trust, chaired by Ms. Farah Javed, held at Guild House Lahore, with the participation of Punjab Secretary Mr. Bedar Sarmadi, Khyber Pakhtunkhwa Secretary Prof. Aseer Mengal, Sindh Secretary Mr. Ahmed Umar Sharif, Balochistan Secretary Mr. Abdul Haleem Mengal, Khyber Pakhtunkhwa Treasurer Mr. Sher Wali Orakzai, Punjab Executive Committee Member Mr. Ikhlaq Haider Abadi, Office Secretary Mr. Zafar Iqbal, and Punjab Executive Committee Member Ms. Uzma Kamal.

Group photo at Guild House Lahore during the 2025 Annual Meeting of the Pakistan Writers Guild Trust, featuring Chairperson Ms. Farah Javed with Punjab Secretary Mr. Bedar Sarmadi, Khyber Pakhtunkhwa Secretary Prof. Aseer Mengal, Sindh Secretary Mr. Ahmed Umar Sharif, Balochistan Secretary Mr. Abdul Haleem Mengal, Khyber Pakhtunkhwa Treasurer Mr. Sher Wali Orakzai, Punjab Executive Committee Member Mr. Ikhlaq Haider Abadi, Office Secretary Mr. Zafar Iqbal, and Punjab Executive Committee Member Ms. Uzma Kamal.

گلڈ ہائوس لاہور میں پاکستان رائٹرز گلڈ ٹرسٹ کی سالانہ میٹنگ 2025 کے موقع پر چیئرپرسن محترمہ فرح جاوید کے ہمراہ سیکریٹری پنجاب محترم بیدار سرمدی، سیکریٹری خیبر پختونخواہ محترم پروفیسر اسیر مینگل، سیکریٹری سندھ محترم احمد عمر شریف، سیکریٹری بلوچستان عبدالحلیم مینگل، خازن خیبر پختونخواہ محترم شیر ولی اورکزئی، رکن مجلس عاملہ پنجاب محترم اخلاق حیدر آبادی، آفس سیکریٹری محترم ظفر اقبال اور مجلس عاملہ پنجاب کی رکن عظمیٰ کمال کا گروپ فوٹو

Group photo at Guild House Lahore during the 2025 Annual Meeting of the Pakistan Writers Guild Trust, featuring Chairperson Ms. Farah Javed with Punjab Secretary Mr. Bedar Sarmadi, Khyber Pakhtunkhwa Secretary Prof. Aseer Mengal, Sindh Secretary Mr. Ahmed Umar Sharif, Balochistan Secretary Mr. Abdul Haleem Mengal, Khyber Pakhtunkhwa Treasurer Mr. Sher Wali Orakzai, Punjab Executive Committee Member Mr. Ikhlaq Haider Abadi, Office Secretary Mr. Zafar Iqbal, and Punjab Executive Committee Member Ms. Uzma Kamal.