Logo of Pakistan Writers Guild Sindh پاکستان رائٹرز گلڈ سندھ کا لوگو

PAKISTAN WRITERS GUILD SINDH

پاکستان رائٹرز گلڈ کے اغراض و مقاصد

۔ ایسے حالات و اسباب کے فروغ کا اہتمام کرنا جو خیالات کے آزادانہ اظہار وابلاغ کے ضامن ہوں ۔
۔ لکھنے والوں کے مفادات کو بہ حیثیت طبقہ تحفظ دینا تا کہ وہ پاکستانی ادب میں اپنی خدمات آزادی سے اور بلا خوف و خطر پیش کر سکیں ۔
۔ ارکان گلڈ کو ادبی تخلیقات کی اشاعت کے سلسلے میں مطلوبہ امدادار سہولت مہیا کرنا
۔ پاکستانی تصانیف کو دنیا بھر میں متعارف کرنے کی غرض سے پاکستانی ادبی کی بیرون ملک طباعت واشاعت کا اہتمام کرنا۔
۔ ارکان گلڈ پر مشتمل ادبی وفود کو غیر ممالک بجھوانے کا انتظام کرنا۔
۔ کاپی رائٹ ایکٹ یا قانونی متعلقہ دفعات میں ایسی ترمیمات کی سفارش کرنا اورانھیں نافذ کروانا جن سے ادبی کاوشوں اور سرگرمیوں کے لیے حق الخدمت یا معاوضے کے طور پر مصنفوں کا حاصل ہونے والے مالی مفادات کو مکمل قانونی تحفظ مل سکے اور انھیں اظہار خیال کی مکمل آزادی کی ضمانت حاصل ہو سکے۔
الف۔اسی قسم کے دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ الحاق قائم کرنا بشرط کہ وہ ادارے سیاسی بنیاد پر قائم نہ ہوں اور یہ الحاق کسی طرح پاکستان کے قومی مفاد سے متصادم نہ ہوں ۔
ب۔ ملک کے دیگر ادبی اور ثقافتی اداروں کو اپنے ساتھ ملانا اور حسب ضرورت ان کی مالی امداد و اعانت کرنا۔
۔ گلڈ کے وسائل یا دیگر ذرائع سے ضرورت منداد یبوں یا ان کے کنبوں کو مالی امداد مہیا کرنا۔